محکمہ تعلقات عامہ کوسائنسی اصولوں پراستوارکرنامشن:ثمن رائے

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

بہاولپور(سکندراعظم سے) ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب ثمن رائے نے کہاہے کہ دور جدید میں تعلقات عامہ کی اہمیت مسلمہ ہے۔تعلقات عامہ حکومت پنجاب کا اہم ترین محکمہ ہے جسے دورِ حاضرکے تقاضوں کے مطابق جدید سائنسی اصولوں پر استوار کرنا میرا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے صدر پبلک ریلیشنز سوسائٹی آف پاکستان (پی آر ایس پی) ڈاکٹر محمد نسیم ندیم سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر نیوز جاوید یونس، ڈائریکٹر ایڈمن محمد طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر ملک مقبول،ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات محمد ناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس(اشتہارات) آفتاب علی زیدی،بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر حسیب زیدی اور ایڈمن افسر وسیم شیراز بھی موجود تھے۔ڈاکٹر ندیم نے محترمہ ثمن رائے کو بطور ڈی جی پی آر تعیناتی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے پی آر ایس پی کی طرف سے سووینئر پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد نسیم ندیم نے ڈی جی پی آر کو پی آر ایس پی کے اغراض و مقاصدبارے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ پی آر ایس پی محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین سکیل ایک تا بیس کی غیر سیاسی اور فلاحی رجسٹرڈ نمائندہ تنظیم ہے۔ یہ تنظیم اپنے قیام سے محکمہ اور اس کے ملازمین کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔ ڈی جی پی آر ثمن رائے نے صدر پی آر ایس پی ڈاکٹر ندیم سے کہا کہ وہ محکمہ کی تنظیم نو، بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں اپنی قابل عمل تجاویز اور لائحہ عمل فوری طور پر تیار کر کے انہیں دیں تاکہ باہمی مشاورتی عمل سے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کر کے ریاستی عوامی فلاحی اقدامات اور پالیسیوں بارے عوام کی اطلاعات تک فوری رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔