بہاول پورمیں”ہم ہیں بلوچ ہم ہیں پاکستان“ کی رنگا رنگ تقریب

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

بہاولپور(سکندراعظم سے )محکمہ تعلقات عامہ، اسلامیہ یونیورسٹی اور بلوچ ایجوکیشنل کونسل بہاول پور کے باہمی اشتراک سے بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں ”ہم ہیں بلوچ ہم ہیں پاکستان“ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں بلوچ عمائدین سمیت بلوچ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے، منفرد روایات اور خوب صورت ثقافت کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ با شعور قومیں اپنے ثقافتی ورثے کا ہمیشہ تحفظ کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچ کلچر ڈے کو پنجاب میں حکومتی سطح پر منانے کی منظوری دی ہے جو انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے تقریب کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی بدولت بلوچ طلباء کے لیے یونیورسٹی میں خصوصی داخلوں اوروظائف کا اہتمام ہوا۔