رحیم یارخان میں فیکٹری پرچھاپہ،مٹی مکس جعلی سیمنٹ برآمد

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان (نعیم بشیر چوہدری سے)اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس کے ہمراہ روشن بھیٹ کے علاقہ میں کارروائی کرکے مقامی فیکٹری سے بھاری مقدار میں جعلی سیمنٹ برآمدکرلیا۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار نے پولیس کے ہمراہ روشن بھیٹ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے مقامی فیکٹری سے بھاری مقدار میں جعلی سیمنٹ برآمد کرلیا۔ ملزمان سیمنٹ کو مٹی کے ساتھ مکس کرکے دوبارہ پیکنگ کرتے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار کا کہنا تھا کہ سیمنٹ کی بوریاں 3 گوداموں میں رکھی ہوئی تھیں جو مختلف شہروں میں بھیجی جانی تھیں‘ فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے مزید کارروائی کررہے ہیں‘ دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔