آرپی اوبہاول پورکارحیم یارخان میں تھانوں کامعائنہ

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان (نعیم بشیر چوہدری سے) آر پی او بہاولپور رینج محمد زبیر دریشک دورہ رحیم یارخان کے دوسرے روز ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ تھانہ کوٹ سبزل پہنچے جہاں پر انہوں نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک‘ ڈی او روم‘ وائرلیس روم‘ کمرہ تفتیشی افسران‘ ایس ایچ او آفس‘ بیریکس کانسٹیبل اور تھانہ کے ریکارڈ کو چیک کیا اور بہترین انتظامات اور کارکردگی پر ایس ایچ او جام محمد اعجاز کو شاباش دی اور تھانہ کی پرانی بلڈنگ کو رینوویٹ کر کے اہلکاروں کو عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے اقدامات پر ڈی پی او اسد سرفراز خان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر اے ایس پی صادق آباد آصف رضا بھی موجود تھے۔ آر پی او اور ڈی پی او نے تھانہ کے سبزہ زار میں پودے لگائے۔ بعد ازاں وہ ماڈل پولیس سٹیشن اقبال پہنچے جہاں پر سرکل پولیس آفیسر رانا اکمل رسول نادر نے ایس ایچ او فقیر حسین کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا۔