خانی اورشانی گرفتار،تین کلوسے زائد چرس برآمد

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان (نعیم بشیر چوہدری سے) پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش خانی ٹائیگر اور شانی پٹھان کو گرفتار کر لیا‘ ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس نےزاہد عرف خانی ٹائیگر اور شاہد عرف شانی پٹھان جو کہ منشیات فروشی کے لیے علاقہ میں بدنام تھے کو کامیاب کارروائیاں کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے زاہد عرف خانی ٹائیگر سے 2 کلو 40 گرام جبکہ شاہد عرف شانی سے 1 کلو 560 گرام چرس برآمد ہونے پر ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سی ڈویژن حاجی محمد یٰسین نے تفتیشی افسران چوہدری اظہر اقبال اور محمد آصف کے ہمراہ تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے‘ مزید منشیات برآمدگی کی توقع ہے۔