”بلوچ قوم محب وطن اور مہمان نواز “،راجن پورمیں کلچرڈے تقریب

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

راجن پور ( کلیم برار سے )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد بلوچ بہن بھائیوں کے لئے خیر سگالی کے جذبہ کو فروغ دینا ہے ۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں منعقدہ سیمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم محب وطن اور مہمان نواز ہے ۔سیمینار کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری،پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی ،پروفیسر جاوید پتافی،طلباو طالبات اور دیگر نے خطاب کیا ۔سیمینار کے دوران بلوچ بھائیوں نے نار سر پیش کر کے سماں باندھ دیا۔سیمینار کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر احمر نائیک ،کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد عمران اور پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی کوروایتی بلوچی پگڑی پہنائی گئی ۔سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری،خلیل احمد خان دریشک نے شرکت کی ۔مولانا جلیل الرحمان صدیقی نے ملکی سلامتی کے لئے دعا کرائی۔