ریسکیو1122رحیم یارخان،ایک ماہ میں 53050 غیرمتعلقہ کالزموصول

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعادل رحمن نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی‘گذشتہ ماہ ریسکیو 1122 کو 56865کالز موصول ہوئیں جن میں سے2439کالیں ایمرجنسی کی999انفارمیشن کی تھیں‘53050کالیں غیرمتعلقہ اور 377 غلطی سے کی گئیں۔ ریسکیو 1122نے655روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ‘ 44 فائر‘ 70 لڑائی جھگڑے‘1448میڈیکل اور 222 دوسرے مشترق حادثات پرریسپانس کیا‘ان حادثات میں 2533مریضوں کوریسکیوکیا‘ جن میں 499افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی‘1950افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا اور84افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی۔87ایمرجنسی روزانہ کی اوسط رہی۔