غیر قانونی عمارتوں،پارکنگ سٹینڈز کیخلاف جلدآپریشن

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)غیرقانونی عمارتوں‘زیرتعمیرعمارتوں، پارکنگ سٹینڈزبارے رپورٹس طلب کرلی گئیں۔ تفصیل کے مطابق پنجاب بھرمیں غیرقانونی عمارتوں کی تعمیرکے ساتھ ساتھ ناجائزپارکنگ سٹینڈزنے عوام کوشدیدپریشان کررکھاہے جس پرنوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے رحیم یارخان سمیت پنجاب بھرکے اضلاع کے ڈی سیز اور بلدیہ حکام کواپنے اپنے اضلاع میں قائم غیرقانونی عمارتوں‘زیرتعمیرعمارتوں اورناجائزوغیرقانونی ناجائزپارکنگ سٹینڈزبارے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔غیر قانونی عمارتوں اورپارکنگ سٹینڈزکے خاتمے کے لیے جلدآپریشن کیاجائے گا۔