اپواکے تمام اداروں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں :بیگم افشاں سلطان

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

بہاولپور(سکندراعظم سے)اپوا ہائی سکول سیٹ لائٹ ٹاؤن میں سالانہ نتائج کی تقریب منعقدکی گئی۔ مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری اپوا بہاولپوربریگیڈئیربیگم افشاں سلطان تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم افشاں سلطان نے اساتذہ کی محنت کوسراہااورکہاکہ اپوا بہاولپورکی چیئرپرسن بیگم اخترحبیب اللہ بھٹہ صاحبہ ،سینئروائس چیئرپرسن بیگم آصف سلیم صاحبہ اوریگزیکٹوممبران کیساتھ اپواکے تمام اداروں کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ تقریب میں پرنسپل اپوا ڈگری کالج برائے خواتین بہاولپوربیگم روبینہ امتیاز ،پروگرام منیجر مسزمسرت انجم، اساتذہ اورطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرطالبات کوان کی اعلیٰ کارکردگی پرشیلڈزسے بھی نوازاگیا۔