یوم حسین کمیٹی کے زیر اہتمام یوم علی،دسترخوان ابوطالب کا انعقاد

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

ملتان(سہیل قریشی سے)یوم حسین کمیٹی ملتان کے زیر اہتمام42واں سالانہ یوم علی اور دسترخوان ابوطالب منعقد کیا گیا جس میں سماجی،سیاسی مذہبی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی،ممبر صوبائی اسمبلی تر جما ن و زیر اعلیٰ محمد ندیم قریشی،صدر یوم حسین کمیٹی سید اصغر عباس نقوی، علی رضا گردیزی، شکیل لابر، عدنان ڈوگر، علامہ غلام مصطفی انصاری،مولانا علمدار حسین نقوی، شبر عباس نقوی، سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے کہاہے کہ حضرت علی کا طرز زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔اس پر عمل کرکے ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں۔ حضرت علی کی شجاعت اور سخاوت رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔شجاعت حیدری نے کفر کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ حضرت ابوطالب اور اولاد ابوطالب نے حفاظت اسلام کے لیے فقید المثال قربانیاں پیش کیں۔ تقریب میں حیدر رضا،نواش علی کاظمی، لئیق احمد، سجاد حیدر نقوی،صابر علی پیارا، امتیاز حسین پرنم،سمیت دیگر نے کلام پیش کیا۔