'امن و امان کے قیام سے ہی معیشت میں استحکام آسکتا ہے'

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

ملتان (سہیل قریشی سے)دی میڈیا فائونڈیشن کے زیر اہتمام سہہ روزہ فروغ امن آگاہی ورکشاپ برائے مینٹورز سے صوبائی وزیر محمد ندیم قریشی، احمد مجتبیٰ گیلانی، بیرسٹرعابدامام، خالدجاویدوڑائچ، شہزاد بخاری، قربان فاطمہ، خواجہ عزیز الحسن اور عادل یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے امن، رواداری اور بین المذاھب ہم آہنگی کے فروغ اور انتہا پسندی، نفرت انگیزی، تعصب اور تشدد کی روک تھام پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لئے بحیثیت پاکستانی ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ امن و امان کے قیام سے ہی معیشت میں استحکام آسکتا ہے۔ دی میڈیا فاؤنڈیشن امن و امان کے قیام کے سلسلے میں ہر سطح پر اپنی ذمہ داری کو پورا کرے گی.مقررین نے مزیدکہا کہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی، امن وامان کے قیام، استحکام کے لئے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہئے۔اس موقع پر رہنماؤں نے اس بات کا عزم کیا کہ تمام مکاتب فکر و شعبہ ہائے سے وابستہ نمائندگان معاشرے میں سدھار کے لئے بھرپور انداز میں اپنی ذمہ داری کو ادا کرتے رہیں گے۔