کسان اتحادکی ایگزیکٹوباڈی کااجلاس 5 مارچ کوہوگا

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

مظفرگڑھ (راناامجدعلی امجدسے)آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے زیراہتمام ضلع چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورحافظ آباد کی ایگزیکٹو باڈی کا خصوصی اجلاس اور ضلعی دفتر آل پاکستان کسان اتحاد چنیوٹ کی افتتاحی تقریب 5 مارچ بروزجمعہ دن 2 بجے دوپہر بمقام ڈیرہ ضلعی صدر سید امیر حسین شاہ سرگودھا روڈ اڈا احمد نگر تحصیل و ضلع چنیوٹ منعقد ہو گی۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کے مطابق تقریب میں مرکزی اور صوبائی قیادت خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔