سیلاب:مظفرگڑھ کوبچانے کیلئے سب سے بڑامنصوبہ شروع

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

مظفرگڑھ(راناامجدعلی امجدسے)پنجاب حکومت اوروفاقی حکومت کی جانب سے کوٹ ادو دائرہ دین پناہ عباس والا بند کو سیلاب میں ٹوٹنے کے شدید خطرہ کے پیش نظر سٹیل پلیٹس لگا کر پختہ کئے جانے کے منصوبے کا آغازکردیاگیا، منصوبہ پر 5 کروڑ روپے لاگت آئے گی، محکمہ انہار کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں تونسہ بیراج کے مشرقی کنارے پر واقع سیلاب سے بچائو کا حفاظتی بند جس کے ٹوٹنے کا ہمیشہ خطرہ ہوتا ہے اور 2010 کے سیلاب میں اس بند کے ٹوٹنے سے پورا ضلع مظفرگڑھ زیر آب آ گیا تھا اور سیلابی پانی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان تک پہنچ گیا تھا اور ضلع میں بہت جانی اور مالی نقصان ہوا تھا ۔اب اس بند کو وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر سٹیل کی پلیٹس لگا کر پختہ اور مضبوط کیا جا رہا ہے ۔اس منصوبے سے تحصیل کوٹ ادو اور ضلع مظفرگڑھ کا بہت بڑا علاقہ ہمیشہ کےلئے سیلاب سے محفوظ ہو جائے گا ۔