مظفرگڑھ،ٹرالرنے ویگن کچل دی،ایک شخص جاں بحق،دوزخمی

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 علاقائی

مظفرگڑھ(راناامجدعلی امجد سے)ٹرالراورویگن کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور میں تھانہ رنگ پور کے علاقہ اڈا شفیع والا کے قریب جھنگ سے آنے والا ٹرالر احمد پور سیال کی جانب جانے والی ہائی لکس ویگن سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عامر ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کا نام محمد اسلم ولد فریاد سکنہ چک نمبر 6/4 آر جوآنہ بنگلہ اور اخلاق ولد منظور عارف والا سکنہ وہاڑی بتایا گیا ہے ،ریسکیو 1122رنگ پور نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اور جاں بحق شخص کی میت کو رنگ پور ہسپتال منتقل کر دیا ہے ریسکیو ۔ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے