شیخ زیدہسپتال ، پوزیشن ہولڈر سپیشلسٹ ڈاکٹرز میں انعامات تقسیم

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یار خان (نعیم بشیرچوہدری سے)پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرطارق احمدنے کہاکہ ذمہ دار‘ فرض شناس اوراپنی ڈیوٹی کوعبادت سمجھ کرسرانجام دینے والے ملازمین اورڈاکٹرزاپنے اداروں کاحسن ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اداروں کی نیک نامی ہوتی ہے اورایسے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنابھی بہت ضروری ہے تاکہ دوسرے لوگ ان کی تقلیدکریں اوراپنے فرائض کواحسن طریقے سے سرانجام دے کرشاباش کے مستحق ہوں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے شیخ زیدہسپتال کے چلڈرن وارڈ یونٹ ون میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تیاری کے دوران پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانہوں نے چلڈرن وارڈ کی کارکردگی کو سراہااور ایچ اوڈی ڈاکٹرمحمدسلیم لغاری کی بہترین کارکردگی پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تمام ڈاکٹروں کے لیے ہر مہینے میں امتحان کی تیاری کیلئے کاوشوں کو سراہا‘ اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے پرنسپل کووارڈکا تفصیل وزٹ کرایا اور ہرمہینے ٹرینی ڈاکٹرز کی ٹریننگ اور امتحانات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عثمان‘ ڈاکٹر احسان گلزار اور ڈاکٹر محمدبلال کو تعلیمی اسناد اور انعام دیا گیا۔ پروفیسرڈاکٹرسلیم لغاری نے کہاکہ اس طرح کی نصابی سرگرمیاں اور ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی سے مریضوں کی دیکھ بھال میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور شیخ زید ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعداد بڑھنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پرڈاکٹرمحمدزاہد‘ڈاکٹرزاہدبلوچ ودیگرموجودتھے۔