عالمی یوم شہری دفاع بھرپورطریقہ سے منایاگیا

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 علاقائی

عالمی یوم شہری دفاع بھرپورطریقہ سے منایاگیا رحیم یارخان (نعیم بشیر چوہدری سے)دنیابھرکی طرح رحیم یارخان میں بھی عالمی یوم شہری دفاع بھرپورطریقہ سے منایاگیا‘ ڈائریکٹرسول ڈیفنس پنجاب شاہدحسن کلیانی اورڈپٹی کمشنر‘ کنٹرولرسول ڈیفنس علی شہزادکی نگرانی میں سول ڈیفنس کے زیراہتمام سیمینارمنعقدہواجس میں ضلع بھرسے قومی رضاکاروں نے بھرپورشرکت کی۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ طاہرحسین نے کہاکہ قدرتی اورارضی آفات میں سول ڈیفنس کاکرداربہت اہم رہاہے‘ سول ڈیفنس کی تربیت ہرفردکی ضرورت ہے اورمحکمہ شہری دفاع کی ضروریات کوپوراکرکے اس کوجدیدخطوط سے ہم آہنگ کیاجائے گا۔ ضلعی سول ڈیفنس آفیسرشکیب احمدنے کہاکہ شہری دفاع ملک وقوم کامحکمہ ہی نہیں بلکہ قیمتی اثاثہ ہے ۔شہری دفاع کی تربیت کادائرہ کارسکولز‘ کالجزکی سطح تک وسیع کیاجائے گا ۔ چیف وارڈن حاجی اکبرعلی شاہین‘ ڈپٹی چیف وارڈن چوہدری شوکت حیات نے کہاکہ عالمی یوم شہری دفاع جوکہ ہرسال یکم مارچ کوپوری دنیامیں منایاجاتاہے۔اس کے منانے کامقصدسول ڈیفنس کی اہمیت کواجاگرکرناہے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئرانسٹریکٹراحمدفیضان نے سرانجام دیئے۔ سیمینارمیں بم ڈسپوزل آفیسرطفیل ضیاء‘ چوہدری محمدیونس‘ عبداللطیف بھٹی‘ ڈاکٹرقمرمنظوراورقومی رضاکاروں کی کثیرتعدادموجودتھی۔