کالجزکویونیورسٹیزمیں بدلنے کیخلاف اساتذہ وطالبات کی ریلی

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان (نعیم بشیر چوہدری سے)ایمرسن کالج سمیت دیگر کالجز کو یونیورسٹیز میں تبدیل کرنے کی حکومتی پالیسی کے خلاف پی پی ایل اے بہالپورڈویژن کی کال پر گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجوایٹ کالج میں اساتذہ اورطالبات نےشدید احتجاج کیا‘ کالج کے گیٹ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں طالبات اوراساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایمرسن کالج جو کہ ایک قدیمی کالج ہے اس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔