پولیس بھرتی میں 170امیدواروں کے اعتراضات ریویوبورڈمیں دور

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان (نعیم بشیر چوہدری سے) 170امیدواروں کی درخواستوں پرآر پی او بہاولپور رینج محمد زبیر دریشک کی زیر نگرانی ریویو بورڈ کا قیام عمل میں لایاگیا۔ تفصیل کے مطابق ضلعی پولیس‘ایس پی یواور پی ایچ پی کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے جس میں دوڑ تک کے مراحل پورے ہو چکے ہیں۔جسمانی پیمائش اور دوڈ سے متعلق 170 اعتراضی درخواستیں وصول ہونے پر ریویو بورڈ عمل میں لایا گیا۔ بورڈ کا انعقاد چیئرمین ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رینج محمد زبیر دریشک کی زیر نگرانی قیام پذیر ہوا جس میں ڈی پی او رحیم یارخان اسد سرفراز خان نے بطور سیکرٹری جبکہ ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپوررینج محمد شریف جٹ اور ایس پی انویسٹی گیشن و آر آئی بی بہاولپور مہر ربنواز تلہ بطور ممبر شریک تھے۔بورڈ کے سامنے اعتراضی درخواستوں والے 170امیدوار پیش ہوئے جن کو جسمانی پیمائش اور ویڈیو ریکارڈنگ دکھا کر اعتراضات دور کئے۔ دریں اثناء آر پی او محمد زبیر دریشک نے پولیس لائن کی مختلف مدات کا دورہ کیا۔