رحیم یارخان،ریونیو مسائل پرکھلی کچہری میں 2263شکایات

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے) ڈپٹی کمشنر آفس سبزہ زار میں ریونیو عوامی خدمت سروسز فراہمی کے حوالے سے کھلی کچہری کے موقع پر سینکڑوں شہریوں کے مسائل موقع پر حل کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم‘ اسسٹنٹ کمشنر سرمد علی بھاگت‘ اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی سمیت ریونیو افسران نے عوامی درخواستوں کو موقع پر ہی نمٹایا۔ریو نیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں نے درستی ریکار ڈ‘ فرد کا اجر ا ء‘ رجسٹر ی‘ انکم سرٹیفکیٹ‘ انتقالات کا اجر اء‘ معائنہ ریکارڈ‘ ڈومیسائل کا اجر اء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر مسائل کے حل کے لئے ایک ہی مقام پر دستیاب سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ سابقہ پانچ ریونیو عوامی خدمت سروسز کے دوران ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 2263افراد نے رجوع کیا جس پر انتظامی افسران نے موقع پر ہی2206درخواستوں کو نمٹا دیا جبکہ دیگر 57 درخواستوں کو محکمانہ جانچ پڑتال کے لئے متعلقہ برانچ کو بھجوایا گیا۔