اپوزیشن میٹھا میٹھا ہپ، کڑوا کڑوا تھو کی پالیسی پر عمل پیرا

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکوٰۃ چوہدری محمد شفیق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے‘ ہماری اپوزیشن میٹھا میٹھا ہپ اور کڑوا کڑوا تھو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جہاں ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی وہاں شفاف جہاں سے ہار گئے وہاں دھاندلی کا شور مچاتے ہیں‘ سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ حلقہ کے دورہ کے دوران عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ بعدازاں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ طالب رندھاوا سے ملاقات کی اور ترقیاتی منصوبوں کو شفاف انداز میں جلد مکمل کرانے پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام علاقوں میں میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی سکیموں کو شروع کرایاتاکہ عوامی مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ طالب رندھاوا نے ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ بھی دی۔