ریسکیو1122 کاسالانہ عشائیہ،چٹ پٹے کھانے،چٹکلے‘اشعار‘غزلیں،خاکے پیش

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)ریسکیو1122کے میڈیکل ونگ کے اہل کاروں کی جانب سے سالانہ عشائیہ کا اہتمام کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابراورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل رحمن تھے۔دیگر مہمانوں میں کنٹرول روم انچارج شہباز نادر‘سٹیشن کوارڈی نیٹرشہزادہ محمد اقبال‘ انسپکٹرخالدمحمودشامل تھے۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابرنے اس موقع پر میڈیکل ونگ انچارج وشفٹ انچارج اظہرابرار اور تمام ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنزسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے مشکل ترین حادثات سے نمٹنے‘زخمیوں کا علاج کرتے ہوئے زخموں اور بہتے خون کو دیکھنے‘حادثات کے باعث ٹوٹ جانے والے ہڈیوں کا معائنہ کرنے کے بعد ابتدائی طبی امدادکی فراہمی اور اسی طرح کے سنگین قسم کے مریضوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے سے میڈیکل سٹاف ذہنی تناؤ کاشکار ہوجاتا ہے۔ایسی صورتحال سے باہر نکلنے کے لیے مختلف قسم کی سرگرمیاں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل رحمن نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورز کی طرف سے ایسی سرگرمیوں کے انتظامات حوصلہ افزا ہیں ۔اس موقع پر تمام ریسکیورز نے بہترین کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مزاحیہ چٹکلے‘اشعار‘غزلیں اورخاکے بھی پیش کئے۔