رحیم یارخان میں یوم پاکستان تقریبات کی تیاریاں شروع

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر ضلع بھر میں یوم پاکستان بھرپور قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔انہوں نے یوم پاکستان تقریبات کے سلسلہ میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ادار وں کے افسر ان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان تقریبات کا آغاز پہلے ہفتے سے ہی کیا جائے گا اور پہلے ہفتہ میں تمام سر کار ی و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یوم پاکستان کی مناسب سے تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں طلباء ٹیبلوز‘ ملی نغمے اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ہفتے میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ‘ علامہ اقبالؒ، شہداء پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی و کالجز کے طلباء پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کے لئے کینٹ ایر یا ز کا دو رہ کریں گے‘22مارچ کو قومی یکجہتی کے حوالہ سے سیمینارز منعقد کرائے جائیں گے اور 23مارچ کو تمام سرکاری محکمے قومی پرچم لہرانے کی تقریبات منعقد کریں گے۔