کامریڈلال خان،حیدرعباس کی یادمیں ریفرنس،خراج عقیدت پیش

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 علاقائی

ملتان (سہیل قریشی سے)طبقاتی جدوجہد،پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین،انقلابی طلبہ محاذ ملتان کے زیرِ اہتمام عظیم مارکسی دانشور،مصنف اور انقلابی رہنما کامریڈ لال خان(یثرب تنویر گوندل) کی پہلی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی سٹی سیکرٹریٹ میں برسی کی تقریب اور کامریڈ حیدر عباس گردیزی کی یاد میں میموریل ریفرنس کی تقریب منعقد ہوئی، صدارت ملک الطاف علی کھوکھر مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین ملتان کے ریجنل آرگنائزر کامریڈ ندیم پاشا ایڈووکیٹ نے سر انجام دئیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہونے مہمانان خصوصی ملک نسیم لابر صدر پاکستان پیپلزپارٹی ملتان شہر،معروف دانشور و صحافی حیدر جاوید سید،سید خالد جاوید بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،احمد کامران مگسی مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی،واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے رہنما طارق چوہدری، ذیشان شہزاد،پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے رہنما کامریڈ اسلم انصاری،انقلابی طلبہ محاذ کے مرکزی رہنما نادر گوپانگ،انقلابی طلبہ محاذ ملتان شہر کے صدر احمد سلہری،عا صم خان نے کامریڈ لال خان اور سید حیدر عباس گردیزی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ لال خان اپنی آخری سانس تک انقلابی ساتھیوں کو انقلابی کارواں میں شامل کرتے رہے۔ کامریڈ حیدر عباس گردیزی نے بھی اپنی آخری سانس تک طبقاتی جد وجہد سے اپنا رابطہ برقرار رکھا۔