ملتان،واساکومنصوبے جلدمکمل کرنے کی ہدایت

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 علاقائی

ملتان(سہیل قریشی سے) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر اور ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ملتان شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کو شہریوں کی دہلیز پر حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ واسا ملتان شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو بنیادی سہولیات کے منصوبوں سے بروقت مستفید کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملتان شہر میں سیوریج مسائل کے حل کے لئے اربوں روپے کے فنڈز دے دیئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انصاری کالونی اور انصار چوک کے دورہ کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مینجنگ ڈائریکٹر واساناصر اقبال، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر سمیت دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔ مینجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے اس دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انصار چوک پر 48 انچ سائز کی 850 فٹ بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کا منصوبہ آخری مرحلے میں ہے ۔ ممتاز آباد سیوریج سب ڈویژن کو ہنگامی بنیادوں پر راستہ ہموار کرنے کا حکم دیا انہوں نے اس دوران پارلیمانی سیکرٹری کو مزید بتایا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے خصوصی پلان پر عملدرآمد جاری ہے اور اس پلان کے تحت 120 عارضی سیور مینوں کی بھرتی کر کے شہر بھر کی 9 سیوریج سب ڈویژنوں میں سیوریج لائنوں کی خصوصی صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے اور میں اس مہم کی خود مانیٹرنگ کر ۔رہا ہوں