شادی سے انکارپرپپونے لڑکی کوزہردیکرماردیا

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 علاقائی

لودھراں(نمائندہ اردونیوز) شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو مبینہ طور پر زہریلا مشروب پلادیا جس سے لڑکی دم توڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق واقعہ آدم واہن میں پیش آیا اور لڑکی کی والدہ نے بیان میں بتایا کہ پپو نامی لڑکا ان کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔لڑکی کی والدہ کے مطابق بیٹی کے انکار پر پپو نے بیٹی کو زہریلا مشروب پلایا جس سے وہ 2 روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔