ڈیرہ غازی خان(شاہداعوان سے)ڈیرہ غازی خان کے علاقہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے گھر تونسہ شریف میں زمین کے تنازع پر انکوائری کے دوران ملزم نے اسلحہ لہرا کر اے ایس پی تونسہ کو مرعوب کرنے کی کوشش کی۔جس پر ملزم انعام اللہ کو صدر پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا۔ ملزم کو چھڑانے کے لیے ساتھیوں نے انڈس ہائی وے بلاک کر کے احتجاج کیا۔۔ملزم سے اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔ملزم پہلے بھی زمین پرقبضے کے مقدمے میں نامزد ہے۔