روجھان میں غیرقانونی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی،کئی سیل

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

راجن پور(کلیم برار سے)اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد عابد شبیر لغاری نے روجھان میں قائم پٹرول پمپس کی چیکنگ کی اور غیر قانونی پٹرول پمپس ومنی پٹرول تیل ایجنسیزکےخلاف این او سی اور دیگر ضروری ڈاکومنٹس کی عدم موجودگی پر کارروائی کرتے ہوئےمتعدد پٹرول پمپس سیل کر دیئے ۔ حکومت پنجاب کے حکم اور ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی ہدایت پر ضلع بھر کی طرح تحصیل روجھان میں بھی اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد عابد شبیر لغاری نے تحصیل روجھان میں غیر قانونی طور پر اوپن کئے گئے 4 پٹرول پمپس دو شاہ والی، ایک چک دم روجھان اور ایک پٹرول پمپ ڈیرہ دلدار میں سیل کر دیئے۔مالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے کہاکہ روجھان تحصیل بھر میں جتنے بھی غیر قانونی پٹرول پمپس موجود ہیں سب کے خلاف بلا امیتاز کارروائی ہو گی۔