ریونیومسائل کافوری حل، راجن پورمیں آج کھلی کچہری

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

راجن پور(کلیم برار سے)ریونیو سے متعلقہ مسائل کا فوری حل! وزیراعلئ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات پر ریونیو خدمت کھلی کچہری کا انعقاد آج ڈی سی آفس راجن پور میں کیا جائے گا. جس میں درستی ریکارڈ کا اجرا ، انتقالات کااجرا ،رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ،معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجرا اور ریونیو سے متعلق دیگرمعاملات کے فوری حل کیے جائینگے ۔ریونیو خدمت کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر/ کلکٹر راجن پور. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹینٹ کمشنر،تحصیلدار،سب رجسٹرار،قانونگو،پٹواری،عملہ اراضی ریکارڈ موقع پر موجود ہوں گے۔