عالمی یوم شہری دفاع بھرپور انداز میں منایا جائے گا،طاہرعباس بھٹہ

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

راجن پور(کلیم برار سے )سول ڈیفنس آفیسر طاہر عباس بھٹہ نے کہا ہے کہ عالمی یوم شہری دفاع یکم مارچ کوراجن پور میں بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔اس دن کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سول ڈیفنس کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ سول ڈیفنس کی تاریخ میں ایسے کئی لوگوں کی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے اس تربیت کو حاصل کرنے کے بعد ہنگامی حالات میں نہ صرف لوگوں کی جانیں بچائیں بلکہ ہونے والے نقصانات پر قابو بھی پا لیا ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ”جس نے ایک انسان کی جان بچائی ،گویا اس نے پوری انسانیت کو بچالیا“۔شہری دفاع کی تربیت ہر ایک پاکستانی کیلئے لازمی ہے تاکہ وہ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے بطریق احسن نبرد آزما ہو سکے۔