شادی میں ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکے کو کو گولی لگ گئی

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)منچلے نوجوان کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکے کو کو گولی لگ گئی تفصیل کے مطابق تھانہ صدر خانپور کی حدود موضع کالکاں کے رہائشی شبیر احمد نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کے قریبی رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں ملزم شکیل احمد نے ہوائی فائرنگ کرنا شروع کردی جو کہ فائرنگ کے دوران گولی اسکے 13 سالہ بیٹے شکیل احمد کو لگ گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزم فرارہوگیا۔ زخمی شکیل کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔