چوہدری فاروق وڑائچ،چوہدری نعیم شفیق نے بجلی منصوبوں کا افتتاح کردیا

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یار خان(نعیم بشیرچوہدری سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فاروق وڑائچ اور سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے حلقہ کے دورہ کے دوران بجلی منصوبوں کا افتتاح کیااور عمائدین علاقہ سے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فاروق وڑائچ اور چوہدری نعیم شفیق نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی‘ اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی کی بڑھتی عوامی مقبولیت کے باعث پریشانی میں مبتلاہیں۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار عوام کی تعمیر وترقی کے لیے بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں۔ بجلی‘ گیس‘ صحت کے شعبہ کی اپ گریڈیشن‘ سٹی میگا پیکیج‘ شاہرات اور گلی محلوں کی تعمیراتی منصوبوں سمیت دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں ۔