وسیم خان کورائی کاپی پی ساؤتھ پنجاب کامیڈیاکوآرڈینیٹربننے پرشانداراستقبال

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یار خان(نعیم بشیرچوہدری سے)پاکستان پیپلز پارٹی سوشل میڈیا ٹیم جنوبی پنجاب کے کوآرڈی نیٹر وسیم خان کورائی کاساؤتھ پنجاب میڈیا کوآرڈی نیٹر بننے کے بعد رحیم یارخان پہنچنے پرپیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع رحیم یار خان کے انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر نے کہا کہ وسیم عباس نے پیپلز پارٹی سوشل میڈیا پر بے مثال کام کیا ہے‘ ہم ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وسیم عباس کورائی نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مخدوم سید احمد محمود کے اس انتخاب کو درست ثابت کریں گے اور بھٹو شہید کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔استقبالیہ تقریب میں ضلعی صدر پیپلز لیبر بیورو آصف محمود قذافی‘یوتھ رہنما جہانگیر گوندل‘پی ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری جنید شاکر‘پیپلز پارٹی ضلع خان کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ابوبکر‘سوشل میڈیا کے سرگرم کارکن مہران چاچڑ‘ولید بلوچ کے علاوہ درجنوں کارکن ساتھیوں نے شرکت کی۔