رحیم یارخان میں شرمناک واقعہ،فحاشی کے اڈے سے8مردوخواتین گرفتار

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے) عوامی شکایت پر پولیس نے قحبہ خانہ پر کامیاب چھاپہ مارکر 8 مرد اور خواتین کو غیر اخلاقی حرکت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا‘ 2 موقع سے فرار ہوگئے‘ مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سی ڈویژن کے اے ایس آئی اظہر اقبال نے عوامی شکایت پر پولیس نفری کے ہمراہ تھلواڑی کے علاقہ میں بدکاری کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کر عورتوں کی خریدوفروخت اور جسم فروشی کا دھندا کرانے والا طاہر شاہ نامی شخص کو پانچ لڑکیوں( س)بی بی‘ (س) بی بی‘(ش)بی بی‘ (س) بی بی‘(الف)بی بی اور دو افراد امداد علی اور محمد زاہد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اے ایس آئی اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے اڈے چلانے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔