صادق کلب کاجنرل باڈی اجلاس،خواتین کیلئے بھی ممبرشپ کاآغاز

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)صادق کلب کے ممبران کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس کلب کے سبزہ زار میں صدر کلب ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سبکدوش ہونے والے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر عبدالماجد خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔صدر کلب علی شہزاد نے کلب میں خواتین کی ممبر شپ کو اوپن کرتے ہوئے کہاکہ کلب میں ہماری خواتین بھی ممبر بن سکیں گی اورتمام سہولتوں سے فائدہ اٹھاسکیں گی۔ سبکدوش ہونے والے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر عبدالماجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ممبران کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر چوہدری صغیر احمد‘ فہد خان درانی نے صادق کلب کی مجموعی کارکردگی خرچ اورآمدن کا حساب پیش کیا۔کلب کے لیے مختلف کاموں کے لیے رائے شماری بھی کرائی گئی جسے اکثریت رائے سے منظورکیا گیا۔اجلاس میں سیف اللہ خان نیازی‘ محمدعمران مقصود‘ میاں سعد حسن‘ شاہد طالب‘ عبدالغفارخان عباسی‘میجر(ر) ظہیرالدین بابر‘ ڈاکٹر عبدالسلام ارشد‘ جاویداقبال ودیگر نے مائیک پر اپنی اپنی تجویز اورسوالات کئے جس کے جواب ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے دیے‘تمام ممبران نے سبکدوش وہونے والے وائس پریذیڈنٹ اورانکی ٹیم کی کارکردگی کو بے حد سراہا اورایک یاد گار دور قرار دیا۔آخر میں الیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا‘ 2مارچ سے کاغذات حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا اور14مارچ کو الیکشن صادق کلب میں ہونگے۔اس موقع سیکرٹری کلب سرمدحسین بھاگت اورممبران کی کثیر تعداد موجودتھی۔