پنجاب کالج رحیم یارخان میں موٹروے پولیس کاٹریفک آگاہی لیکچر

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے) ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ 23 حامدخان نے کہاکہ انسانی زندگی بہت قیمتی ہے اوراس کاکوئی نعم البدل نہیں‘ اللہ تعالی کی دی ہوئی اس زندگی کی ہمیں قدر کرنی چاہیے‘ روڈ حادثات پرقابو پانے کے لیے ہمیں محتاط ڈرائیونگ کے ا صولوں پرعمل پیرا ہونا ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پنجاب گروپ آف کالجز میں ایف ایس سی کے طلباء کو ٹریفک قوانین سے آگاہی اوراس پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے لیکچر دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹریفک حادثات کی شرح دیگر ممالک سے بہت زیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا نہ ہونا اورتیزی رفتاری شامل ہے۔ شعبہ اردو کے صدر پروفیسر عمران بشیر نے بھی خطاب کیا اورروڈ پر محتاط طریقہ اپنانے کی ضرورت پرزوردیا۔ آخر میں پرنسپل محمدآصف جلیل نے ڈی ایس پی موٹر وے حامد خان کا شکریہ ادا کیا۔