کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پرپرنسپل ذمہ دارقرار

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے) ڈی ای او سیکنڈری کستوراجی شاد کی زیر صدارت ضلع کی چاروں تحصیلوں کے کوآرڈی نیٹرز کی ہنگامی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ضلع کی موجودہ تعلیمی صورت حال اوراس میں بہتری لانے کی ضرورت پرزوردیاگیا۔ کستوراجی شاد نے کہاکہ ضلع میں کرونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سکولوں میں کرونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جس سکول میں کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہوئیں تو اس سکول کا سربراہ اس کا ذمہ دارہوگا اوراسکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔تمام کوآرڈی نیٹرز اپنی اپنی تحصیلوں کے سکولوں میں ب فارم کی تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ جو بچے کرونا،غربت یا کسی ا وروجہ سے سکول چھوڑ گئے ہیں ان بچوں کو ہرصورت ہمیں سکولوں میں واپس لانا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری غلام حسین‘ پرنسپلز میڈم طیبہ انصر‘ میڈم نجمہ شہزاد‘میڈم نصرت پروین‘سرفراز علی ودیگر موجود تھے۔