ملتان میں مندرکی تعمیرکوفوری بندکیاجائے:تحریک لبیک پاکستان

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

ملتان(سہیل قریشی سے) تحریک لبیک پاکستان ملتان ڈویژن کے زیرِ اہتمام مرکزی دفتر ملتان میں اہم اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت ڈویژنل سرپرست اعلیٰ پیر اشرف خالد سیفی نے کی جس میں ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی ۔ ڈویژنل امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جگر گوشہ امیر المجاھدین صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی مرکزی امیرتحریک لبیک پاکستان 8 اور 9 مارچ کو جنوبی پنجاپ کا دورہ کریں گے۔ 8 مارچ کو وہاڑی وکلا بار سے خطاب اور ضلعی دفتر کا افتتاح کریں گے پھر بعد از عشا ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے سٹیڈئم تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے اسکے بعد 9مارچ کو و ضلع مظفرگڑھ میں وکلا بار سے خطاب اور بعد از نمازِ ظہر ہاکی گراؤنڈ میں تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے اور بعد از نمازِ مغرب ضلع لودھراں میں اڈہ پرمٹ پر کانفرنس سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بت کدے بنانے کے لیے نہیں بنایا گیا بلکہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے لئے ہی 70ہزار شہادتیں دی گئی۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں بت کدوں کی تعمیرات کا کام سرکاری سطح پر دن بدن زور پکڑتا جا رہا ہے جوکہ امت مسلمہ اور عمران خان کو لانے والوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ہم وزیراعظم پاکستان اور تمام ذمہ داران کو تنبیہ کرنا چاہتے ہیں کہ مدینتہ الاولیاء ملتان میں مزار کے ساتھ مندر کی تعمیر کو فوری طور پر بند کیاجائے۔اس موقع پرناظم اعلیٰ ملتان ڈویژن چوہدری بلال رضوی۔ قاری آصف مہروی، رانا اصغر قادری،چوھدری زاہد حمید گجر، حافظ محمد اسلام امیر، حافظ محمد فرقان، بابا افضل نقشبندی،قاری یونس قادری،نعیم رضوی، جاوید احمد چشتی،امجد سعیدی، مفتی شفیق الرحمن, راؤ رضا اللہ۔ شیخ اکمل و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔