”سابق شوہرکی خاتون سے زیادتی کی کوشش،مکان بیچ کرمزیددوشادیاں رچالیں“

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

ملتان (سہیل قریشی سے)چوک کمہارانوالہ کے علاقہ کریم ٹاﺅن کھرل چوک کی رہائشی خاتون فرزانہ بی بی نے بیٹے محمد فیضان مدنی کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر عابد حسین نے خلع کے باوجود چادرو چار دیواری کاتقدس پامال کرکے زیادتی کی کوشش کی۔ میرا شوہر نہ صرف منشیات فروشی کرتا ہے بلکہ اس کے غلط عورتوں سے تعلقات بھی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ میرے بچوں کو نشہ پر بھی لگا دیا جس کی وجہ سے میں نے اس سے خلع حاصل کی اور پانچ بچوں کے لئے خرچہ مانگا تو الٹا مجھے اور میرے بچوں پر اس نے ظلم کی انتہا کردی اور میرے نام کئے گئے مکان کو تین لاکھ روپے میں فروخت کرکے مزید دوشادیاں رچا لیں اور ہمیں گھر سے نکال دیا۔تھانہ بی زیڈ یوپولیس ملزم عابد حسین سے ساز باز ہو گئی ۔میرے شوہر نے میرے داماد پولیس کانسٹیبل راشد علی کو بھی میری بیٹی سے بدظن کردیا ہے جس نے میری بیٹی کے ساتھ ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اسے گھریلو اخراجات کے لئے خرچہ تک نہیں دے رہا ہے اور اب مجھے عدالت سے نان ونفقہ کا دعوی اٹھانے اور تھانہ میں دی گئی اپنے خلاف درخواست اٹھانے کے لئے دباﺅ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی ،آ ر پی او، سی پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔