ملتان میں ای کامرس پلیٹ فارم آمارک انٹرنیشنل یوکے کاافتتاح

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

ملتان(سہیل قریشی سے)آمارک انٹرنیشنل یوکے پرائیویٹ لمیٹڈنے ملتان آفس کا افتتاح کردیاا،اس موقع پر کمپنی کے سی ای او ذلشان احمد اعوان نے اپنے ٹارگٹس اور کمپنی کے نئے پراجیکٹس کے بارے میں مکمل بریفنگ دی،انہوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت ڈیجیٹل دور میں قدم رکھ چکی اور کروناکی وجہ سے ای کامرس پر خاص عام ضرورت بن چکی ہے،ضرورت امرکی ہے کہ پاکستان میں ای کامرس انڈسٹری کے فروغ کیلئے کاوشیں کی جائیں اس ضرورت کی مدنظر رکھتے ہوئے آمارک انٹرنیشنل یوکے پرائیویٹ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ان افراد کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کررہی ہے،جوای کامرس کوسیکھنا چاہئتے ہیں لیکن کم وسائل اور کم علمی کی وجہ سے نہیں سیکھ سکتے،کمپنی ایسے تمام افراد کومفت ٹریننگ دے رہی ہے اور تمام وسائل کو بروے کارلاتے ہوئے تمام ضروری سافٹ ویز بھی مہیاکررہی ہے انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کمپنی سے ٹریننگ مکمل ہوتے ہی شروع ہوجائے گی۔