”حکومت نے بہاول پورکوکورین ہسپتال منصوبے سے محروم کردیا“

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

بہاولپور(سکندراعظم سے)سابق امیدوارصوبائی اسمبلی محمدسعیدچوہدری نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھربہاولپورکومدر چائلڈ کیئر ہسپتال سے محروم کردیا'کورین حکومت نے متعدد مرتبہ وزٹ کے دوران بہاولپورکاانتخاب کیااب بہاولپورکونظرانداز کرکے ڈیرہ غازیخان اوردیگراضلاع میں ہسپتال بنانے کی منظوری دی جارہی ہے۔ بہاولپورڈویژنل ہیڈکوارٹر کے علاوہ چولستان کی لاکھوں افراد پرمشتمل آبادی کوبنیادی سہولت سے محروم رکھناعلاقہ کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہے مقامی سیاستدان، سو ل سوسائٹی وکلا اورصحافی اس زیادتی کے ازالہ کیلئے اپناکرداراداکریں۔بہاولپورکوسابق ادوار میں بھی نظراندازکیاجاتارہا بہاولپورکوکئی سہولیات سے محروم رکھ کرڈیرہ غازیخان کونوزاگیا۔اب کورین حکومت نے پنجاب میں مدراینڈچائلڈ کیئرہسپتال تعمیرکرنے کافیصلہ کیاتھاجس میں بہاولپورکانام سرفہرست تھااوربہاولپورمیں کورین حکومت کی ٹیم نے متعدد مرتبہ دورے کرنے کے علاوہ چولستانیوں کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے مدراینڈچائلڈکیئرہسپتال بنانے کاباقاعدہ فیصلہ کیاتھالیکن اب معلوم ہواہے کہ حکومت پنجاب نے بہاولپورکے منصوبہ کومنسوخ کرکے ڈیرہ غازیخان، راجن پور لیہ اٹک اورسیالکوٹ میں ہسپتال بنانے کااعلان کیاہے جواس علاقہ کیساتھ سب سے بڑی زیادتی ہے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بہاولپو ر میں ایک بھی چائلڈکیئرکمپلیکس نہ ہے اب یہ منصوبہ بھی منسوخ کرکے اس علاقہ کومزید محرومیوں کاشکارکردیاگیاہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب اوردیگرارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپریزمان روڈ پرمدرچائلڈکیئرہسپتال تعمیرکرنے کااعلان کریں تاکہ چولستان کی عوام بھی اس سہولت سے مستفید ہوسکے۔