ڈی پی اوبہاول پورکی ڈی ایس پی بختیاراحمد کے اعزازمیں الوداعی تقریب

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

بہاول پور(سکندراعظم سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرانے بہاول پورسے جونئیر کمانڈکورس کے لیے سلیکٹ ہونے والے ڈی ایس پی سرکل احمدپورشرقیہ بختیار احمدکے اعزاز میں پولیس کلب میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔اس موقع پرضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز،ڈی ایس پی لیگل اورڈی ایس پی ٹریفک اوردیگر متعلقہ افسران نے تقریب میں موجودتھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ڈیوٹی ایمانداری اورنیک نیتی سے سرانجام دینی چاہیے،اسی میں ہماری عزت ہے۔آپ نے احمدپورشرقیہ میں پوسٹنگ کے دوران اپنی خدمات احسن طریقے سرانجام دیں اور ڈی ایس پی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے ان کے اعزاز میں ڈی ایس پی احمدپورشرقیہ کویادگاری شیلڈ بھی دی۔