سونامی اور کرونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے عذاب ہیں:ملک ندیم

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

بہاول پور(سکندراعظم سے ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈویژنل نائب صدر ملک ندیم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سونامی بدنامی کے بعد اب اختتامی سفر پرچل پڑا ہے۔ ملک کو کرونا وائرس یا حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے زیادہ نقصان پہنچااس کا فیصلہ تو وقت کرے گا، مگر یہ واضح ہو گیا ہے کہ قوم اب پی ٹی آئی کے سونامی سے پناہ مانگنے لگی ہے، لوگ وائرس سے کم اور حکمرانوں سے زیادہ خوفزدہ ہیں۔ کوئی شک نہیں سونامی اور کرونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے عذاب ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کی فرسٹریشن عروج پر ہے۔ فٹ پاتھوں پر سونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور غربت کے ہاتھوں تنگ افراد خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ وزیراعظم نے 22کروڑ عوام کے دل دکھی کر دیے ہیں۔