ہایئکورٹ باربہاول پور،امیرعجم ملک صدر،عمرا ن اشرف جنرل سیکرٹری منتخب

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

بہاول پور(سکندراعظم سے )ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے الیکشن میں امیر عجم ملک ایڈووکیٹ معرکہ سر کرتے ہوئے صدر منتخب ہو گئ۔ے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر عمران اشرف کامیاب قرار پائے۔تفصیل کے مطابق ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پورکے انتخابات میں امیر عجم ملک 1303 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مقابلے میں ممتاز مصطفیٰ ایڈووکیٹ 1220 ووٹ لے سکے،اسی طرح سینئر نائب صدر (بہاول پور)محمد رفیق ملک 1352 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل رئیس عبدالقیوم 1131 ووٹ لے سکے،نائب صدر (لودہراں) کی سیٹ پر احمد جہانزیب ملک 1425 ووٹ لیکر کامیاب رہے ان کے مدمقابل محمد طفیل ٹھاکر 1049 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔جنرل سیکرٹری پر عمران اشرف 1459 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے جبکہ ان کے مقابلے میں جام افضل 806 ووٹ اور عباس خاننے 239 ووٹ حاصل کر پائے۔جبکہ دیگر عہدوں نائب صدر (رحیم یار خان) کی سیٹ پر جام ریاض احمد گانگا اور ندیم حسین صدیقی،نائب صدر (بہاول نگر) کی سیٹ پر میاں مقبول احمد اور عبدالکریم لنگڑیال 6|6 ماہ کے لیے منتخب ہوئے جوائنٹ سیکرٹری پر محمد سلیم،فنانس سیکرٹری پر اطہر باری باجوہ،لائبریری سیکرٹری پر چوہدری محمد اظہر اور ممبران ایگزیکٹو پر میاں سعادت علی ندیم،محمد امجد ملک،محمد صفدر،محمد عمران مسن،فیصل نسیم اقبال،سید تنویر حیدر بحاری،حافظ زاہد محمود،ربسم حسین وڑائچ،عرفان مجید،محمد علی عدیل،محمود احمد بھٹی اور چوہدری سرفراز اللہ لنگڑیال پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار پا چکے ہیں۔