بااثرافرادکاخاتون کے مکان پرقبضہ،جانورباندھ دیئے،پولیس حمایتی

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

بہاول پور(سکندراعظم سے ) غریب خاتون کے مکان پرقبضہ کرکے جانورباندھ دیئے ملزمان نے جھوٹے کاغذات بناکر خاتون کے 7 مرلہ کامکان چھین لیا۔تفصیل کے مطابق غریب آباد 18 بی سی کالونی یزمان کی رہائشی بشریٰ بی بی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں ایک غریب خاتون ہوں اورمیرے چارچھوٹے چھوٹے بچے ہیں اورمیں اپنی بوڑھی والدہ کے ہمرا ہ رہتی ہوں جنوری میں ملزمان ایوب' ممتاز' نوید 'گوندل اورچندنامعلوم افراد نے میرے 7 مرلہ کے مکان سے ہم کوزبردستی نکال کراس پرقبضہ کرلیا اوراس میں جانورباندھ دیئے اورہم پرتشددکیا جس سے میراسرپھٹ گیا۔ میں اس ظلم کے خلاف ڈی پی او بہاو ل پورکے دفتر گئی جہاں سے ایس ایچ او صدریزمان کوکارروائی کرنے کاکہاگیا مگربااثرملزمان کی وجہ سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی بعدازاں ملزمان ہمیں صلح کے لئے مجبورکرتے رہے اورصلح نہ کرنے پرقتل کی دھمکیاں دیتے رہے ۔میں کچھ دن بعددوبارہ ڈی پی او آفس بہاول پور اپنی فریادلیکر گئی جہاں سے پھر ڈی ایس پی یزمان کوکارروائی کاکہاگیا مگر ایک ماہ گزرنے کے باوجودکوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔ملزمان اورپولیس ہم پرصلح کیلئے دبائوڈال رہے ہیں۔بشریٰ بی بی نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔