نوجوان بہاول پورصوبہ بحالی کیلئے کرداراداکریں:آسیہ کامل

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

بہاول پور(سکندراعظم سے)چیئرپرسن بہاول پورصوبہ اتحاد آسیہ کامل نے کہا ہے کہ نوجوان بہاولپور صوبہ بحالی تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں، ماضی میں بہاولپور صوبہ بحالی تحریک میں نوجوانوں نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ آج بھی نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے بہترین مستقبل کیلئے بہاولپورکی صوبائی حیثیت کی بحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔اانہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ بحالی تحریک میں نوجوانون کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقتی اقتدار کی خاطر بہاولپور صوبہ بحالی تحریک کی پینٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو سرزمین صوبہ بہاولپور کے عوام کبھی معاف نہیں کرینگے۔