بچے بھی کینسرکاشکارہونے لگے،بہاول پورمیں آگاہی واک

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 علاقائی

بہاول پور(سکندراعظم سے )قائداعظم میڈیکل کالج پیڈزیونٹ کے زیراہتمام بچوں میں کینسرسے آگاہی سے متعلق واک کاانعقادکیاگیا۔ واک کی قیادت پرنسپل کیواے ایم سی ڈاکٹرشفقت علی تبسم نے کی۔واک میں پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شفقت علی تبسم،پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود،پیڈز یونٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر امیر احمد ملک ،ایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹر اسلم ملک ،ڈاکٹر محمد نعیم،فیکلٹی ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے پیڈز یونٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر امیر احمد ملک کا کہنا تھا کہ بچوں میں کینسر کا مرض جلد تشخیص ہو جانے پر قلبل علاج ہے لیکن اگر والدین کوتاہی برتیں اور غفلت کے مرتکب ہوں تو یہ مرض جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ۔ایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹر اسلم ملک کا کہنا تھا کہ بچوں میں اس مرض کی جلد تشخیص سب سے ضروری عمل ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود نے کہا کہ کینسرقابل علاج مرض ہے لیکن اس مرض کی جلد تشخیص ایک ضروری امر ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شفقت علی تبسم کا کہنا تھا کہ بچے کسی بھی قوم کا سرمایہ ہیں ۔بچوں کی صحت و تندرستی ہم سب پر فرض ہے ۔ہم ہرگز بھی اس امر کے مرتکب نہیں ہو سکتے کہ ہم اُن کے علاج معالجہ کے اندر کسی بھی قسم کی کوتاہی کے مرتکب ہوں لہٰذا باشعور عوام کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت اور تندرستی کے لئے کوئی قصر اُٹھا نا رکھیں اور اگر ان کو دائمی بخار ہو یا ان کے گلے میں کسی بھی قسم کی گلٹیاں ہوں تو جلد از جلد کسی بھی ماہر امراض بچگان سے انکا صحیح معنوں میں علاج کروائیں۔