یکم مارچ کو ورلڈسول ڈیفنس ڈے بھرپورطریقہ سے منایا جائیگا:چیف وارڈن رحیم یارخان

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یار خان (نعیم بشیر چوہدری سے) رحیم یارخان میں بھی ورلڈسول ڈیفنس ڈے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ اس سلسلہ میں دفتر سول ڈیفنس میں تنظیم شہری دفاع کا اجلاس زیرصدارت چیف وارڈن حاجی اکبر علی شاہین منعقد ہوا جس میں سول ڈیفنس آفیسر شکیب احمد‘ ڈپٹی چیف وارڈن چوہدری شوکت حیات‘ سینئرانسٹرکٹر احمد فیضان اورقومی رضاکاروں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی اکبر علی شاہین نے کہا کہ یکم مارچ کو ورلڈسول ڈیفنس ڈے بھرپورطریقہ سے منایا جائیگا اورایک کانفرنس کاانعقاد کیا جائیگا جس میں تمام قومی رضا کار بھرپورشرکت کریں گے۔ ڈپٹی چیف وارڈن چوہدری شوکت حیات نے کہاکہ ہمارے قومی رضا کاروں نے ہمیشہ ناگہانی آفات‘ محرم الحرام‘ 12ربیع الاول‘ عیدین پر اپنی ڈیوٹیوں کو ایک قومی جذبے کے تحت سرانجام دیاہے جس پرہم ان قومی رضاکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ شکیب احمد نے تمام قومی رضاکاروں پریہ بات زور دیکر کہی کہ وہ یکم مارچ کو ایک قومی جذبہ کے تحت اس دن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔اجلاس سے سینئر انسٹرکٹر احمد فیضان نے بھی خطاب کیا۔