ڈیرہ،پولیس کے مبینہ ٹارچرسیل کاانکشاف،دوبھائیوں پرتشدد،رقم لیکررہائی

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 علاقائی

ڈیرہ غازی خان (ملک شاہد اعوان سے) تھانہ دراہمہ میں پولیس کے مبینہ ٹارچل سیل کا انکشاف ہواہے۔ذرائع کے مطابق لوگوں کو بغیر مقدمہ کے اٹھا لیا جاتاہے اوربعدمیں تشدد کر کے بھاری رقم لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ دو سگے بھائیوں حفیظ اور جیند کو بغیر کسی مقدمے کے آٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اورمبینہ طورپر چٹی دلالوں کے ذریعے رقم لیکر چھوڑا گیا۔لواحقین نے پولیس گردی پراحتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔