بلدیاتی انتخابات میں سومروبرادری بھرپورکرداراداکرے گی:مرکزی رہنما

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یار خان (نعیم بشیر چوہدری سے) آل پاکستان سومرو ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی سرپرست اعلیٰ سرداہمیر سومرو‘ انصاف یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر سردار مولا بخش سومرو نے کہا ہے پاکستان بھر کی سومرو برادری محب وطن اور محنت کش افراد پر مشتمل ہے۔متوقع بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں سندھ اور پنجاب میں بھرپور کردار ادا کریں گے جس کیلئے پاکستان بھر میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان سومرو ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر رشید سومرو کی رہائش گاہ پر سومرو برادری کی تنظیم سازی اور مشاورتی میٹنگ میں شرکت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر نوید انور سومرو ایڈووکیٹ‘ وحید انور سومرو ایڈووکیٹ‘ کامران رشید ایڈووکیٹ‘ ڈاکٹر نعمان رشید‘ اکرم سومرو‘ عبدالرزاق سومرو‘ ڈاکٹر صادق سومرو‘ پیر نور اللہ قریشی‘ زین سومرو ایڈووکیٹ‘ امیر بخش سومرو‘ اکبر حسین سومرو‘نور محمد سومرو‘ خورشید انور سومرو اور ساجد سومرو بھی موجود تھے جنہوں نے ڈاکٹر رشید سومرو کے بڑے بھائی اور نور محمد سومرو کے بہنوئی حاجی محمد انور سومرو ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہارِ افسوس اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔ اس موقع پر انصاف یوتھ کے مرکزی صدر مولا بخش سومرو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ویژن اور حکومتی اقدامات ملک اور قوم کی ترقی کے ضامن ہے۔ڈاکٹر رشید سومرو نے کہا کہ انور حسین سومرو ایڈووکیٹ مرحوم کی قومی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ اور پوری برادری سماجی خدمات کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہے۔