رحیم یارخان میں تحریک لبیک پاکستان کی رکنیت سازی شروع

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)تحریک لبیک پاکستان کی رکنیت سازی کیمپ کا انعقادکیاگیا جہاں پر شہریوں نے رکنیت حاصل کی۔تفصیل کے مطابق تحریک لبیک پاکستان رحیم یار خان کے امیر محمد عمران سلطانی نے گزشتہ روز شیخواہن اور گلشن اقبال میں رکنیت سازی کیمپ کا آغاز کیا گیا جہاں شہریوں نے تحریک لبیک پاکستان کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان رحیم یار خان کے امیر محمد عمران سلطانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک لبیک پاکستان پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمان واحد قومی جماعت ہے‘رکنیت سازی کیمپوں میں جوک در جوک عوام کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ 2023ء کے الیکشن اور بلدیاتی الیکشن میں تحریک لبیک بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔